اردو ورلڈ کینڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست ہریانہ کے کالج میں خطرناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب طالب علموں کے ایک گروپ نے اپنی خاتون ٹیچر کی کرسی پر بم نصب کر کے اسے دھماکے سے اڑا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عمل بارہویں جماعت کے طلباء نے کیا جنہوں نے سائنس ٹیچر کی کرسی کے نیچے پٹاخے نما ڈیوائس میں دھماکہ کیا۔ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ ایک استاد کی طرف سے مبینہ طور پر سرزنش کرنے کے بعد، طلباء نے یوٹیوب کو دھماکہ خیز ڈیوائس بنانے کے لیے استعمال کیا، یہ جاننے کے بعد کہ ریموٹ کنٹرول سے بند کرسی پر مواد کیسے نصب کیا جائے۔خوش قسمتی سے دھماکے میں ٹیچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن طلبہ کی جانب سے اس طرح کے عمل کے بعد کئی سوالات اٹھ چکے ہیں، اس واقعے نے آن لائن پلیٹ فارمز کے غلط استعمال اور اسکولوں میں اساتذہ کی حفاظت کے حوالے سے بھی خدشات کو جنم دیا ہے۔. جنم دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے محکمہ تعلیم نے سخت کارروائی کی ہے اور اس واقعے میں ملوث 13 طلباء کو ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا ہے۔