ریپبلکن رہنما مائیک جانسن امریکی ایوان نمائندگان کے دوبارہ اسپیکر منتخب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل کرنے والے ریپبلکن رہنما مائیک جانسن امریکی ایوان نمائندگان کے دوبارہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی کانگریس کے پہلے روز جمعہ کو ریپبلکن رہنما مائیک جانسن ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں انتہائی کم فرق سے ایوان نمائندگان کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔مائیک جانسن کو 218 ووٹ ملے جب کہ ڈیموکریٹ حکیم جیفریز کو 215 ووٹ ملے۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر تین ریپبلکن ارکان رالف نارمن (جنوبی کیرولائنا) کیتھ سیلف (ٹیکساس) اور تھامس میسی (کینٹکی) نے جانسن کے خلاف ووٹ دیا۔ تاہم، نارمن اور سیلف نے حیران کن طور پر جانسن کے ساتھ ایک مختصر ملاقات کے بعد اپنا ووٹ تبدیل کیا۔

دوسری جانب تمام ڈیموکریٹک ارکان نے اقلیتی رہنما حکیم جیفریز کے حق میں ووٹ دیا۔اطلاعات کے مطابق ریپبلکنز نے اب باضابطہ طور پر ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ارکان نے حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کی تصدیق کے لیے کانگریس پیر کو دوبارہ اجلاس کرے گی۔ریپبلکنز کو ایوان میں اپنی کم اکثریت کی وجہ سے قانون سازی کے لیے سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پارٹی کے اندر کوئی اختلاف رائے ووٹ کو پٹڑی سے اتار سکتا ہے، جبکہ سینیٹ میں زیادہ تر قانون سازی کے لیے ڈیموکریٹس کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com