وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق جواب طلب

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ججز کے بارے میں نامناسب الفاظ کہنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد وحید خان نے اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔
وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے درخواست میں فیڈریشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس وحید خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہا کہ بتائیں یہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے بھی یہی سوال اٹھایا تھا۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ پر واضح کیا ہے کہ وزیراعظم نے موجودہ ججز کے بارے میں یہ نہیں کہا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس تحریری حکم ہے؟ جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ سے تاحال تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا۔
بعد ازاں عدالت نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com