اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) مردم شماری پر صوبوں کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کا حکم دے دیا۔مردم شماری کے انتظامات کیلئے 12 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے۔
مردم شماری میں صوبوں کو تین مرحلوں میں فنڈز جاری کیے گئے جس میں لاجسٹک انتظامات یعنی گاڑیوں کی کرایہ داری، ٹریننگ چارجز اور معاوضے کے چارجز کے لیے فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پہلی ڈیجیٹل مردم شماری آج یکم مارچ سے شروع ہو رہی ہے،پاک فوج کے افسران وجوان فرائض انجام دینگے
اس سلسلے میں صوبہ سندھ کو 92 کروڑ 89 ہزار روپے گاڑیوں کی کرائے کی مد میں جاری کیے جا رہے ہیں۔روپے، خیبرپختونخوا کو تقریباً 6 کروڑ 24 لاکھ 24 ہزار 60 ہزار روپے جاری کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ پنجاب کو بھی پیر تک 1 ارب 88 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے جاری کیے جائیں گے۔ مردم شماری کے عمل کی شفافیت اور منظم نگرانی کے لیے چیف سیکریٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مانیٹرنگ ڈیش بورڈز تک رسائی دی گئی ہے۔ بلاک لیول تک ڈیش بورڈز کی نگرانی کے ذریعے آبادی، گھریلو، جیو ٹیگنگ کے ساتھ کوریج کی کارکردگی اور شمار کنندگان کی کارکردگی کو دیکھا جا سکتا ہے جو پہلے کبھی ممکن نہیں تھا۔