اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)سپریم کورٹ کے مستعفی جج نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ وکالت اور تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اب ان کا کام بنیادی طور پر بین الاقوامی اور گھریلو ثالثی کے معاملات اور اسٹریٹجک قانونی مشاورت پر مرکوز ہوگا۔ اس وقت وہ لمز میں بطور پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
جسٹس (ر) منصور علی شاہ آئندہ دو سال کے دوران عالمی شہرت یافتہ لا اسکولز میں پڑھائیں گے۔ 2026 میں وہ یلے لا اسکول میں اعزازی پروفیسر کے طور پر تدریس کریں گے جبکہ 2027 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے کیری لا اسکول میں بطور بک پروفیسر اپنے فرائض انجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :جسٹس منصور علی شاہ کل اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیےروانہ ہونگے
انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی واضح کیا کہ ان کی قانون کی بالادستی، آئین، دیانتداری اور شفافیت سے وابستگی برقرار رہے گی، اور وہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران انہی اصولوں کو مدنظر رکھیں گے۔