فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے 57 سالہ قبضے کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک سماعت کے دوران، ایک چینی قانونی مشیر نے کہا کہ فلسطینی عوام کی غیر ملکی جبر کے خلاف مزاحمت ایک "اٹل حق” ہے۔بین الاقوامی عدالت انصاف میں سماعت کے موقع پر چین اور جاپان نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا۔سماعت کے دوران آئرلینڈ نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیل کئی دہائیوں سے فلسطینی اراضی پر قبضہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہورہا ہے۔عالمی عدالت انصاف میں فلسطین سے متعلق سماعت کے دوران ایران نے کہا کہ آئی سی جے کا فیصلہ ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں بچانے کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔
روس نے غزہ میں شہریوں کے خلاف تشدد کو اپنے دفاع کے طور پر قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اس سے قبل عالمی عدالت انصاف میں روس نے غزہ میں شہریوں پر تشدد کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔عالمی عدالت انصاف میں روس نے مؤقف اپنایا تھا کہ غزہ کی صورتحال خوفناک ہے، اسرائیل کے اندھا دھند حملوں سے شہری مارے جا رہے ہیں، ہم غزہ میں شہریوں پر تشدد کو اپنے دفاع کا حق تسلیم نہیں کر سکتے۔روس نے کہا کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی آبادکاری کی پالیسی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔روس نے دلیل دی کہ عدالت اسرائیل سے خلاف ورزیاں ختم کرنے اور معاوضہ ادا کرنے کو کہے گی۔