اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں، حکومت میں ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں، حکومت تمام جماعتوں کو میز پر بٹھائے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کہا کہ سیاسی قوتیں بیٹھ کر بڑے مسائل حل کر سکتی ہیں۔ ، پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے، ہمیں اپنے ادارے کی ساکھ کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم اور فوج ایک پیج پر ہیں، مسائل سیاسی ہیں اور حل مذاکرات ہیں، بڑی جنگوں کا حل مذاکرات ہیں، مسلح افواج نے ہر مشکل وقت میں قوم کا سر بلند رکھا، فوج نے جنگ میں دہشت گردی کے خلاف بڑی قربانیاں دیں، فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوسکتا، مسلح افواج نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھی ہے۔