31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے بعد پاکستان سے صرف غیر قانونی تارکین وطن کے محفوظ اور باوقار انخلاء کو یقینی بنایا گباہے، افغانوں کو باوقار طریقے سے افغانستان واپس لایا جاتا ہے اور دیگر اقدامات کے علاوہ مختلف اضلاع میں ان کی عارضی رہائش کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی سخاوت پر شکریہ ادا کر رہے ہیں، غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اب تک 490 خاندانوں کو 213 گاڑیوں میں افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر 232,862 غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔