امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی ہتھکنڈوں سے تنگ کر رہے ہیں، اقوام متحدہ

  اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی ہتھکنڈوں سے تنگ کر رہے ہیں , اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی غریب ممالک پر ڈالے جانے والے دباؤ کی شدید مذمت ۔

امیر ممالک ترقی پذیر اور غریب ممالک پر شرح سود بڑھانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اس کا یہ عمل قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ۔انتونیو گوٹیرس نے ہفتے کے روز قطر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ غریب ممالک غربت کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں، اس کے باوجود امیر ممالک کے رویے درست نہیں ہو رہے۔ ایسا لگتا ہے کہ امیر ممالک نے عالمی مالیاتی نظام کو صرف اپنے فائدے کے لیے بنایا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امیر ممالک کو چاہیے کہ وہ دوسرے ممالک کی مدد کے لیے سالانہ 500 ارب ڈالر فراہم کریں تاکہ وہ مشکلات سے نکل سکیں اور ان کا تعلیم، صحت اور معاشی نظام بہتر ہو سکے۔

واضح رہے کہ 46 ایل ڈی سیز کا سربراہی اجلاس عام طور پر ہر 10 سال بعد ہوتا ہے لیکن 2021 کے بعد سے یہ سربراہی اجلاس کورونا وائرس کی وجہ سے دو بار ملتوی ہو چکا ہے۔

دو غریب ترین ممالک، افغانستان اور میانمار نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کی کیونکہ ان کی حکومتوں کو اقوام متحدہ کے ارکان تسلیم نہیں کرتے ۔

 

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com