417
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے امیر ترین انسانوں کا تذکر ہ تو بہت سنا لیکن ایک کتا جس کے پاس کئی مہنگی گاڑیاں ، بنگلے اور نوکر ہیں یہ پہلی مرتبہ سننے کو ملا۔
جی ہاں جرمن شیفرڈ گنتھر فور بھی شاہانہ زندگی گزار رہا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن شیفرڈ گنتھر فور کے اثاثوں کی مالیت تقریباً 500 ملین ڈالر (136,423,600,000 پاکستانی روپے) ہے
یہ بھی پڑھیں
پالتو مچھلی نے مالک کی رقم سے آن لائن خریداری کر ڈالی, دلچسپ واقعہ
جرمن شیفرڈ گنتھر فور کئی مہنگی کاروں اور بنگلوں کا مالک ہے اور اس کی دیکھ بھال کے لیے کئی ملازمین بھی ہیں۔ وہ دنیا کے امیر ترین کتوں میں سے ایک ہے۔ اٹلی میں پایا جانے والا یہ جرمن شیفرڈ کتا پاپ سٹار میڈونا کے سابقہ گھر میں رہتا ہے اور اس کی شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ بہت جلد ‘گنتھر ملینز نامی دستاویزی فلم کا موضوع بنے گا ۔
مزی پڑھیں