اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کو ریکو ڈیک پروجیکٹ کے 15 فیصد حصص کی فروخت کی منظوری دے دی۔
بین الحکومتی لین دین ایکٹ کے تحت طے پانے والے اس معاہدے کے تحت حصص براہ راست سعودی عرب کو 540 ملین ڈالر میں منتقل کیے جائیں گے۔سعودی عرب پاکستان کو دو قسطوں میں 540 ملین ڈالر ادا کرے گا۔پہلے مرحلے میں 10 فیصد حصص کی منتقلی کے لیے 330 ملین ڈالر ادا کیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں 5 فیصد حصص کی منتقلی کے بعد 210 ملین ڈالر ادا کیے جائیں گے۔سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنی شعبے کو فروغ دینے کے لیے اضافی 150 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔. مزید برآں، سعودی عرب نے چاگئی کے علاقے میں معدنی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری کے لیے بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی اور بلوچستان کی حکومتیں مشترکہ طور پر ریکو ڈیک پروجیکٹ میں 50 فیصد حصص رکھتی ہیں جبکہ باقی حصص بین الاقوامی کمپنیوں کے پاس ہیں۔