اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ کے ساؤتھ پورٹ میں بچوں کی چاقو سے ہلاکت کے بعد دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے اشتعال انگیزی جاری رکھی ہے۔سنڈرلینڈ میں فسادیوں نے مرکزی پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی اور افسران پر پتھراؤ کیا، پولیس اہلکاروں پر آگ بجھانے والے آلات سے بھی حملہ کیا گیا۔علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جب کہ ساؤتھ پورٹ میں ایک پاکستانی شخص کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا۔
چاقو مارتے ہوئے دیکھنے والی خاتون کراسبی ٹرین اسٹیشن کے قریب ہوئی، حملہ آور سفید فام تھا، پولیس اور ایمبولینس 25 منٹ بعد پہنچی۔دوسری جانب لیورپول میں ایک مسجد کے باہر دو حریف گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی ہے جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔مظاہرین تارکین وطن مخالف نعرے لگا رہے تھے جبکہ مسجد کے باہر کھڑے لوگوں کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نازی ازم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ اس ناقابل قبول صورتحال کو کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔