ریشی سونک کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے مستعفی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  سابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کا عمل شروع ہو گیا ہے اور کاغذات نامزدگی آج سے 29 جولائی تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امیدواروں کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے 10 ارکان پارلیمنٹ کی حمایت درکار ہوگی جب کہ حتمی 2 امیدواروں میں سے کسی ایک کا انتخاب ووٹ سے مشروط ہوگا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کا انتخاب آن لائن ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا اور پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان 2 نومبر کو کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق رشی سونک نئے سربراہ کے انتخاب تک بطور قائم مقام قیادت کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca