اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پٹیشن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں اوگرا، وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا
درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بغیر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔
ادھر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عوام مشکلات کا شکار چار مرتبہ تیل کی قیمتوں میںبھاری اضافے کے
بعد عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ،ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیاہے جنہیں
کوئی پوچھنے والا نہیں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں کمی کر کے ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے