اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم جاری ، رابرٹ کینیڈی جونیئر آزاد حیثیت سے امریکی صدارت کے لیے انتخاب لڑنے کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے۔رابرٹ کینیڈی جونیئر نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے بعد ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن میں ان کی موجودگی ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان اور کملا ہیرس کو فائدہ پہنچائے گی۔کینیڈی ابتدائی طور پر جو بائیڈن کے خلاف ڈیموکریٹک نامزدگی کے لیے انتخاب لڑنا چاہتے تھے لیکن بعد میں اعلان کیا کہ وہ آزاد حیثیت سے انتخاب لڑیں گے۔
سابق ڈیموکریٹک صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق نے بہت سے ڈیموکریٹس کو حیران کر دیا ہے۔ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی کی حمایت کو مسترد کرتے ہوئے اسے بہترین قرار دیا جب کہ کملا ہیرس نے کہا کہ وہ رابرٹ کینیڈی کے حامیوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔دوسری جانب رابرٹ کینیڈی کی بہن کیری کینیڈی کا کہنا تھا کہ رابرٹ کینیڈی کا ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان ان اقدار سے غداری ہے جو ہمارے والد اور خاندان کے لیے بہت اہم ہیں، یہ ایک افسوسناک کہانی کا افسوسناک انجام ہے۔