243
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔ سعودی فٹبال لیگ میں الوحدہ کے خلاف کھیلتے ہوئے رونالڈو نے 4 گول کیے اور کلب کے لیے 500 گولز کا سنگ میل بھی عبور کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی کلب میں شامل ہونے پر کروڑوں روپے کی گھڑی تحفے میں دی گئی ہے۔میسی اور رونالڈو کے دوستانہ میچ کے ٹکٹ 59 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں
کرسٹیانو رونالڈو اورلیونل میسی کے دوستانہ میچ کا ٹکٹ 59 کروڑ میں فروخت
گزشتہ ہفتے اپنی 38ویں سالگرہ منانے والے دنیا کے مشہور پرتگالی فٹبالر نے 5 مختلف لیگز میں 5 ٹیموں کے لیے کھیلتے ہوئے اب
تک 503 گول اسکور کیے ہیں۔رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 103 گول کیے جب کہ سب سے زیادہ اسکور ریال میڈرڈ کے لیے
311 گول، جوونٹس کے لیے 81 گول، اسپورٹنگ لزبن کے لیے 3 اور النصر کے لیے 5 گول رہے۔
مزید پڑھیںکھیل