متاثرین زلزلہ کی امداد ، رونالڈو کی جرسی 5 کروڑ 72 لاکھ روپے میں نیلام

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کرسٹیانو رونالڈواور لیونل میسی سمیت متعدد ترک فٹبالرز نے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے اپنی جرسی عطیہ کی۔

 رونالڈو کی جرسی 2 لاکھ 12 ہزا ر 450ڈالر (57.2 ملین روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی۔ حال ہی میں ترکی اور اٹلانٹا کے فٹبالر میریہ ڈیمیرل نے لیونل میسی سمیت کئی فٹبالرز سے درخواست کی کہ وہ ترکی میں آنے والے خوفناک زلزلے کے متاثرین کے لیے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کریں۔

جس کے بعد لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، ایمباپے، آرلن ہالینڈ، نیمار جے آر اور ایڈن ہیزرڈ کی جرسیاں میری ڈریمل کی پلیئر شرٹس کے روسٹر کا حصہ بن گئیں، یہ جرسیاں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے نیلامی کے لیے رکھی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی جرسی 2لاکھ 12 ہزا ر 450ڈالر کی سب سے زیادہ بولی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔دوسری جانب یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز یونین نے بھی ترکی اور شام میں انسانی ہمدردی کی کوششوں میں مدد کے لیے تقریباً 214,000 ڈالر عطیہ کیے ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com