نو فلائی زونز کی خلاف ورزی پر ڈرونز ،طیاروں کیخلاف کارروائی ہوگی، پولیس

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)کینیڈا کی رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (RCMP) نے اعلان کیا ہے کہ جون میں البرٹا میں ہونے والے G7 سربراہی اجلاس کے دوران نو فلائی زونز کی خلاف ورزی کرنے والے طیاروں اور ڈرونز کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق مطابق، 14 جون صبح 6 بجے سے 17 جون رات 11:59 بجے تک دو اہم علاقوں میں فضائی حدود محدود کی جائیں گی۔کیلگری نٹرنیشنل ایئرپورٹ کے گرد 20 ناٹیکل میل (تقریباً 37 کلومیٹر) کا دائرہ۔یناناسکس ولیج، جہاں عالمی رہنما قیام کریں گے، کے گرد 30 ناٹیکل میل (تقریباً 56 کلومیٹر) کا دائرہ۔

سارجنٹ مارک بسانٹا نے بتایا کہ غیر مجاز طیاروں یا ڈرونز کو RCMP یا کینیڈین فورسز کے طیارے روکیں گے، اور اگر ضروری ہوا تو انہیں مار گرایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ ایک انتہائی اقدام ہے، لیکن ہمارے پاس انہیں گرانے کی صلاحیت موجود ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے طیاروں کو وارننگ دی جائے گی، اور اگر وہ باز نہ آئے تو F-18 لڑاکا طیارے انہیں روکیں گے۔

بسانٹا نے ڈرونز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کیناناسکس کے علاقے میں ایک خصوصی کاؤنٹر-ڈرون ٹیم تعینات کی جائے گی تاکہ غیر قانونی ڈرون سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا، "ڈرونز ایک سنگین خطرہ ہیں، اور ہمارے پاس انہیں روکنے کے لیے اقدامات موجود ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com