روس اور چین کی ایرانی قونصلیٹ پر حملے کی شدید مذمت

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں روسی مندوب نے ایرانی قونصل خانے پر حملے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد کے بعد بھی اسرائیل غزہ پر حملے کر رہا ہے۔ جبکہ چینی مندوب نے دمشق میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورتحال کشیدگی کی طرف بڑھ رہی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایرانی قونصل خانے پر حملہ خوفناک فعل ہے، عالمی قوانین کے تحت سفارتی آداب اور سفارتی املاک کا احترام کیا جانا چاہیے۔ فریقین صبر و تحمل سے کام لیں، ایسا نہ ہو کہ غلط فہمی تباہ شدہ خطے میں مزید تباہی کا باعث بنے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور یہ حملہ بین الاقوامی سفارتی قوانین اور استثنی کی صریح خلاف ورزی ہے
ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بنایا۔ خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، سفارتی عملے یا تنصیبات کو نشانہ بنانے کا کوئی بہانہ جواز نہیں بنایا جا سکتا۔پاکستان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملہ شام کی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے اور یہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی خلاف ورزی ہے۔دو روز قبل اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد سفارت کاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس بریگیڈ کے سینئر کمانڈر رضا زاہدی بھی شامل تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔