اردوو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نئے سال کے موقع پر یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر روس کی بمباری کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے بعد یہ یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے داغے گئے 20 میں سے 12 میزائل یوکرینی فورسز نے مار گرائے تھے۔
روسی حملوں کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی روس کو شہریوں پر میزائل حملوں پر معاف نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسٹر اور کرسمس کے بعد روس نے بھی نئے سال کی آمد پر شہریوں پر بمباری کی، روس شیطان کے ساتھ ہے۔
ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن روس کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں، دہشت گردی پر انہیں کوئی معاف نہیں کرے گا۔