اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس نے مشرقی یوکرین کے ایک قصبے پر
راکٹ حملے میں 600 سے زائد یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق مستند انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کراماٹورک قصبے میں یوکرینی فوج کے
عارضی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
یوکرین کا میزائل حملے میں 400 روسی فوجی مارنے کا دعوی
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت ایک عمارت میں 700 سے زائد یوکرینی فوجی اور دوسری
عمارت میں 600 سے زائد تھے۔ راکٹ حملے میں 600 سے زائد یوکرائنی فوجی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔
روس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ماکیوکا میں روسی فوج پر یوکرین کے حملے کا جواب ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے روس نے تصدیق کی تھی کہ روس کے زیر قبضہ علاقے ماکیوکا میں یوکرینی فوج کے
حملے میں اس کے 89 فوجی مارے گئے تھے
مزید پڑھیں
روس کا یوکرین پرحملہ ، 3 افراد زخمی
جب کہ یوکرین نے حملے میں 400 سے زائد روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ دوسری جانب یوکرین نے
روس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ اس کے 600 سے زائد فوجی کراماترک میں روسی حملے میں مارے گئے تھے۔
یوکرائنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کا یہ دعویٰ اس کے جھوٹے پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں