101
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیر قبضہ یوکرین کا علاقہ میرینکا ڈونیٹسک کے مضافات میں ہے جو روس کا حصہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ دشمن کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، اور اس کے دائرے میں آگے بڑھنے کا موقع موجود ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب یوکرین کی فوج نے مارینکا پر قبضے کے روس کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے روس کے 5 فوجی طیاروں کو مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔تاہم روسی حکام نے ابھی تک یوکرین کی جانب سے 5 فوجی طیاروں کو مار گرانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔