روس نے امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ نے روس کے شہریوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، اب روس نے بھی امریکی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے 92 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی لگا دی ۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق پابندیوں میں امریکی صحافی، فوجی، وکلا اور سرکاری اہلکار شامل ہیں۔امریکہ نے 400 روسی شہریوں پر یوکرین جنگ میں ملوث ہونے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں وال اسٹریٹ جرنل کے 14 ملازمین 92 افراد میں شامل ہیں جب کہ پانچ سینئر صحافیوں کا تعلق نیویارک ٹائمز اور چار کا واشنگٹن پوسٹ سے ہے۔اس فہرست میں کچھ امریکی پراسیکیوٹرز، امریکی دفاعی صنعت کے ملازمین اور یونیورسٹی کے پروفیسرز کے نام بھی شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں