روس نےطالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا قانونی عمل شروع کر دیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)روس کی وزارت خارجہ نے صدر ولادیمیر پوتن کی ہدایت پر طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا قانونی عمل شروع کر دیا ہے۔.
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلیٰ ترین سطح پر کیا گیا ہے۔
افغانستان کے بارے میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے کہا کہ اس فیصلے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مختلف قانونی طریقہ کار پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔
یاد رہے کہ روس نے 2003 میں طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا تھا اور اب اس فہرست سے ہٹانا ماسکو کے لیے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک اہم قدم ہوگا۔
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اس سال جولائی میں کہا تھا کہ روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کی طالبان تحریک کو اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔
افغانستان میں تین سال قبل اقتدار میں آنے والی طالبان کی حکومت کو ابھی تک کسی ملک نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے لیکن چین اور متحدہ عرب امارات نے طالبان کے سفیروں کو قبول کر لیا ہے۔
طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان مطقی نے روس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قازقستان اور کرغزستان کی جانب سے سابق باغیوں کو کالعدم گروپوں کی فہرست سے نکالنے کے حالیہ فیصلے ایک خوش آئند قدم ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس موجودہ افغان حکومت کے ساتھ "عملی بات چیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت کا قائل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا