اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لاپتہ ہونے والے ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر لا عملے سمیت 22 افراد سوار تھے۔روسی میڈیا کے مطابق روس کا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کم چٹکا کے علاقے میں لاپتہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 ارکان کے علاوہ 19 افراد سوار تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حکام نے واقعے کی مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس میں ٹریفک سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور ایئر ٹرانسپورٹ آپریشن جیسی دفعات شامل کی گئی ہیں۔روسی میڈیا کے مطابق 40 سے زائد اہلکار لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہیں تاہم خراب موسم اور شدید دھند کے باعث ہیلی کاپٹر کا تاحال پتہ نہیں چل سکا۔روسی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر سے رابطہ ممکن نہیں ہے۔
72