اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس کے یوکرین پر حملے میں 7 افراد ہلاک اور 58 سے زائد زخمی
ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کا شہر کھیرسن ایک بار پھر دھماکوں
سے گونج اٹھا۔
یہ بھی پڑھیں
روس، یوکرین کھیرسن میں ‘سب سے بھاری لڑائی لڑیں گے،کیف اہلکار
روسی فوج نے کئی علاقوں میں حملہ کیا۔ جس میں ایک رہائشی عمارت بھی تباہ ہو گئی۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی
نے روسی حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی افواج کی جانب سے نشانہ بنائے گئے علاقوں میں کہیں بھی
مزید پڑھیں
پوتن نے یوکرین کے علاقوں کو ضم کر لیا، کیف نے واپس لڑنے کا عزم کرلیا
کوئی فوجی تنصیبات نہیں ہیں۔ان حملوں میں 7 افراد کی ہلاکت اور 58 سے زائد کے زخمی ہونے کے بعد یوکرائنی صدر نے
کہا کہ معصوم شہریوں کا قتل ناقابل قبول ہے۔ عالمی برادری روسی جارحیت کا نوٹس لے۔واضح رہے کہ روس نے یہ حملے اس وقت
کیے جب یوکرین کے صدر زیلنسکی دورہ امریکا سے واپس اپنے ملک پہنچے تھے۔ ملاقات میں امریکی صدر نے یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر
ڈیفنس سسٹم کی فراہمی کو حتمی شکل دی۔
مزید پڑھیں