یوکرائنی صدر کے آبائی شہر پر روس کے میزائل حملے،19 افراد ہلاک

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوکرائنی حکام کے مطابق جمعہ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے آبائی شہر کریوی ریح پر روسی میزائل حملے میں نو بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔یوکرین کے صدر زیلنسکی نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روسی حملے میں بچوں کے کھیل کے میدان اور چھوٹی گلیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایسے حملے حادثاتی نہیں ہو سکتے۔ روس جانتا ہے کہ یہ توانائی کی سہولیات ہیں۔صدر زیلنسکی نے کہا کہ ایسی سہولیات کو کسی بھی حملے سے محفوظ رکھنا چاہیے۔دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حملے کا مقصد یوکرین اور مغربی افسران کے درمیان ہونے والی ملاقات کو نشانہ بنانا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک انتہائی درست ہدف تھا، میزائل حملہ شہر کے ایک ریستوران میں یونٹ کمانڈروں اور مغربی انسٹرکٹرز کی میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔