روس نے یوکرین کے 3 جنگی طیارے مار گرائے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں یوکرین کے 3 جنگی طیارے تباہ کر دیئے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ دو یوکرین کے MiG-29 لڑاکا طیارے ڈونیٹسک عوامی جمہوریہ میں اولیانفکا اور کھیرسن ریجن میں میرولیفبوکا کے قریب گرائے گئے، جب کہ تیسرا طیارہ کھیرسن کے علاقے میں تباہ ہوا۔

یوکرین کی فضائیہ کا ایک Su-25 طیارہ کھیرسن کے علاقے ویلٹانسکوئے گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ روسی افواج نے کل یوکرین کے کئی علاقوں میں درجنوں فوجی، ہتھیاروں اور ساز و سامان کے ذخیرہ کرنے کی جگہوں اور گولہ بارود کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

روس،وطن سے غداری کی سزا عمر قید

ڈ پو کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی مسلح افواج نے یوکرین کی فوجی صنعتی تنصیبات پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہوائی اور سمندری میزائل حملے کیے اور یوکرائنی فوج کے گولہ بارود کے ذخائر اور ہتھیاروں کو تباہ کر دیا۔یوکرین نے روس کے طیاروں کو مار گرانے کے دعوے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

مزید پڑھیں

روسی میزائل حملوں میں 5 افراد ہلاک ہوئے،یوکرائنی حکام کا دعویٰ

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com