روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا: مصدق ملک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ روس نے پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل کے ساتھ ساتھ پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
روس سے پاکستانی وفد کی واپسی کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہمارا دورہ روس توقع سے زیادہ نتیجہ خیز ثابت ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ روس کا ایک وفد بھی اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک، سیکریٹری پیٹرولیم کیپٹن()رمحمد محمود، جوائنٹ سیکریٹری اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام پر مشتمل ایک پاکستانی وفد روس سے خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کو رعایتی نرخوں پر خریدنے کے امکانات تلاش کرنے کے لیے ماسکو میں تھا ۔

مصدق ملک نے کہا کہ ماسکو کے ساتھ پائپ لائن منصوبوں پر بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ایک روزنامے نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستانی وفد نے ماسکو میں ہونے والی بات چیت کے دوران روسی خام تیل پر 30-40 فیصد رعایت کی درخواست کی ، لیکن روسیوں نے کہا کہ وہ فی الحال کچھ بھی نہیں دے سکتے
گیس پائپ لائن منصوبوں پر بات چیت کے دوران، ماسکو نے پاکستان سے کہا کہ وہ سب سے پہلے کراچی سے لاہور، پنجاب تک بچھائی جانے والی پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن (PSGP) کے فلیگ شپ منصوبے کے لیے اپنے عزم کا احترام کرے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ملک کو طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک فیصد اضافی توانائی درکار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ حکومت کھانا پکانے کے اوقات میں گھروں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے دسمبر 2022 میں گھریلو شعبے کو زیادہ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔