اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف نے کہا ہے کہ پاکستان کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔روسی وزیر توانائی کے مطابق پاکستان کے ساتھ خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کا معاہدہ مارچ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں
روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر ماسکو کا وفد جنوری میں پاکستان آئے گا
انہوں نے کہا کہ معاہدے میں خام تیل، پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل، انشورنس اور حجم سے متعلق تفصیلات کا تعین کیا جائے گا۔ روسی وزیر توانائی نے کہا کہ روس کے پاس اس وقت ایل این جی سپلائی کے معاہدے ہیں، پاکستان کو 2023 کے آخر تک ایل این جی کے لیے روسی کمپنیوں سے رابطہ کرنا چاہیے ۔
مزید پڑھیں
روس پاکستان کو رعایتی نرخوں پر خام تیل فراہم کرے گا: مصدق ملک
روس کے پاس اسپاٹ مارکیٹ میں بھی ایل این جی کی کم گنجائش ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن کا 8واں اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ روس مارچ کے آخر تک پاکستان کو خام تیل برآمد کرے گا۔