153
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری روس کے دورے پر ہیں جہاں وہ روسی حکام سے ملاقاتیں ، مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے اس حوالے سے روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکہ پاک روس توانائی معاہدے کو روکنے کی کوشش کرے گا ۔
سرگئی لاوروف نے ماسکو میں اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شرمناک اور گھمنڈ کے ساتھ ہر ملک کو روس کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر ماسکو کا وفد جنوری میں پاکستان آئے گا
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا نے حال ہی میں چین، بھارت، ترکی اور مصر کو دھمکیاں دی ہیں، امریکی حکومت پاک روس توانائی معاہدے میں بھی مداخلت کرے گی۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ پاکستان سمیت اکثریتی ممالک اپنے قومی مفاد کو سمجھتے ہیں۔دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم روس سے تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ دوسرے ممالک مداخلت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس افغانستان کے معاملے پر مل کر کام کر رہے ہیں، توانائی کے شعبے میں بھی تعاون میں مثبت پیش رفت متوقع ہے۔