پاکستان کو تیل کی خریداری میں کوئی خاص رعایت نہیں دی،روسی حکام کا موقف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )روس نے کہا ہے کہ پاکستان کو تیل کی خریداری میں کوئی خاص رعایت نہیں دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان کو تیل کی برآمد شروع کر دی ہے اور چینی کرنسی یوآن کو بطور ادائیگی قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

روس کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں عالمی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے وزیر توانائی نکولے شولگینوف نے کہا کہ پاکستان کو تیل کی ترسیل شروع ہو گئی ہے اور پاکستان کے لیے قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے
ان کے بیان نے پاکستانی حکام کے ان دعوؤں پر سوالات اٹھائے کہ ماسکو نے اس سال کے شروع میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت اسلام آباد کو رعایتی قیمت پر تیل فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
جب روسی وزیر توانائی سے پاکستان کے ساتھ چینی کرنسی میں تجارت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ ادائیگی دوست ممالک کی کرنسیوں میں کی جائے گی۔
روسی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پاکستان کو مائع قدرتی گیس کی برآمد کے لیے قیمتوں پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا، بات چیت طویل المدتی معاہدوں کی ہے تاہم اب تک ہم اسپاٹ سپلائی اور اسپاٹ گیس کی قیمتوں پر بات کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca