روس کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ  

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روسی فضائیہ کا ایک مگ 31 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے کا پائلٹ لاپتہ ہوگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارہ روس کے مشرقی جزیرہ نما کے صوبے کامچٹکا سے ملحقہ بحر الکاہل کی ایواچا خلیج میں گر کر تباہ ہو ا۔

روسی بحریہ نے بحر الکاہل میں گر کر تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کے پائلٹس کی تلاش شروع کر دی ہے۔طیارے کے ساتھ حادثے کے بعد روسی فوج نے حادثے کی تفصیلات یا وجوہات کے بارے میں کوئی بات نہیں کی تاہم ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں کوئی ہتھیار نہیں تھا۔M

iG-31 لڑاکا طیارے سوویت یونین کے دور سے روسی فضائیہ کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جڑواں انجن، دو سیٹوں والے سپرسونک فائٹر کو فضائی لڑائی کے دوران دشمن کو پسپا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ اسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیتوں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل کے مہینے میں روس کا ایک مگ 31 طیارہ آرکٹک کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com