روس کا تیل 15 سے 20 دنوں میں پاکستان پہنچ جائیگا ، مصدق ملک

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) زیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے تیل رعایتی قیمت پر مل رہا ہے اور آئندہ 15 سے 20 روز میں روس کا تیل پاکستان میں دستیاب ہوگا۔

نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان جھگڑوں کو روکنا ہوگا، کریانہ کی دکانیں ایسے نہیں چلتی، ملک کیسے چلائیں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ گیس پر 1700 ارب روپے کا گردشی قرضہ تھا، ہم نے گیس پر گردشی قرضہ صفر کر دیا ہے، ایل این جی پر گردشی قرض کو بھی زیرو کر دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار روس کے دو وزرا 86 رکنی وفد کے ساتھ پاکستان آئے، روس سے تیل رعایتی قیمت پر مل رہا ہے اور آئندہ 15 سے 20 روز میں روس کا تیل پاکستان میں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

روسی تیل سے ایندھن سستا ہوگا، مصدق ملک

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے مشکل فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ آگے بڑھنے کے لیے ہمیں چھوٹے کاروباری آپریٹرز کو فروغ دینا ہوگا۔ ہم بجٹ میں چھوٹے کاروباری آپریٹرز کو سہولیات فراہم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ گیس کا منصوبہ سستی گیس لانے کا ہے، اس پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز عمران خان نے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے اور یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں آنی چاہیے تھی۔مصدق ملک نے کہا کہ آئین اور قانون سے بالاتر کوئی چیز نہیں ہونی چاہیے، 9 مئی کی ویڈیو کے ذریعے لوگوں کو شناخت کرکے گرفتار کیا جا رہا ہے، نادرا سے تصدیق کے بعد لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com