ریاض میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے موقع پر سعودی ولی عہد نے مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے حل کے لیے دونوں ممالک روس اور سعودی عرب کے مشترکہ کردار کو سراہا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور روس روس مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند منصوبوں پر مل کر کام کر رہے ہیں۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس سعودی تعلقات میں اضافے پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات کی سطح بے مثال ہے اور ہمارے تعلقات کو مزید بڑھنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان دمتری پاسکوف نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اوپیک کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس سے قبل روسی صدر کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات میں توانائی، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے علاوہ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیوٹن کے طیارے کو روسی لڑاکا طیاروں نے روکا اور روس سے ابوظہبی کے لیے پرواز کی۔