اردو ورلڈ کینیڈا(ویب نیوز )روسی خاتون نے بہترین ساتھی تلاش کرنے کے لیے
درجنوں بل بورڈزپر اشتہارات شائع کر د ئیے غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر
روسی حملے کے بعد سے روس پر پابندیاں عائد ہیں، جس کے باعث دیگر ایپس کے
ساتھ ڈیٹنگ ایپس پورے روس میں ناقابل استعمال ہیں
اسی لیے روسی کروڑ پتی ماریہ مولونووا کو تاحیات ساتھی کی تلاش ہے۔ بل بورڈز پر اشتہار دیا گیا۔
24 سالہ ماریہ کا اشتہار دیکھنے کے بعد 26 سالہ یوکرین کی کروڑ پتی کاروباری شخصیت سرہی خرخشاہ نے
ماریہ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور اشتہار کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘کروڑ پتی پیچھے مڑ کر دیکھو، میں حاضر ہوں
26 سالہ نوجوان نے کہا: ‘میں جنگ کے حامیوں کو پسند نہیں کرتا اور میں ولادیمیر پوٹن کو پسند نہیں کرتا، لیکن
مجھے روسی خواتین پسند ہیں، میرے سب سے قریبی دوست تمام روسی ہیں۔ یوکرائنی بزنس مین نے میڈیا
کو بتایا کہ میں نے ماریہ کا اشتہار دیکھا اور مجھے ماریہ پسند آئی تو جواب میں میں نے بھی بل بورڈز
پر اشتہار دیا کہ ‘میں یہاں ہوں ۔