روس کا 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہمی کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روس نے 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے بجائے افریقی ممالک کو اناج برآمد کرنے کے قابل ہے، آئندہ تین سے چار ماہ میں 6 غریب افریقی ممالک کو مفت اناج فراہم کرے گا۔

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں افریقی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات میں صدر پیوٹن نے کہا کہ 25 سے 50 ہزار ٹن مفت اناج برکینا فاسو، زمبابوے، مالی، صومالیہ، وسطی افریقی جمہوریہ اور اریٹیریا کو بھیجا جائے گا۔پیوٹن نے کہا کہ وہ افریقی ممالک کے ساتھ انسانی اور تجارتی تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور افریقی ممالک کو اناج اور انسانی امداد فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دیں گے۔

روسی صدر نے کہا کہ عالمی غلہ کی منڈی میں روس کا 20 فیصد حصہ ہے اور روس عالمی غذائی تحفظ میں ایک بڑا حصہ دار ہے۔روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحیرہ اسود سے اناج کی برآمد کے معاہدے پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے، روس کی شرائط پوری ہونے کے بعد روس فوری طور پر اناج کے معاہدے پر واپس آجائے گا۔بعد ازاں روس نے یوکرین پر اجناس کے معاہدے کی طرف واپسی کے لیے سات شرائط عائد کیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔