روس کا طلباء کو جنگی ڈرون اڑانے کی تربیت دینے کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکام نے بتایا کہ اس پروگرام پر عمل درآمد نئے تعلیمی سال سے شروع کر دیا جائے گا۔

روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہائی اسکول کے طلباء کو جنگی ڈرون اڑانے کی تربیت دے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام پر عمل درآمد ستمبر سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال سے شروع کر دیا جائے گا۔ یہ مشقیں 15 سے 17 سال کے طلباء کو بنیادی فوجی تربیت کے فریم ورک کے اندر دی جائیں گی۔ان اسکول کے طلباء کو ڈرون کے ٹھوس آزمائشی آپریشن کرنے اور دشمن کے ڈرون سے بچنے کا طریقہ سیکھنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔یاد رہے کہ سوویت دور میں بھی سکولوں کے طلباء کو فوجی طرز کی تربیت فراہم کی جاتی تھی اور پھر اسے ترک کر دیا گیا تھا تاہم اب یہ تربیت تعلیمی سال 2023-2024 کے آغاز سے دوبارہ شروع کی جا رہی ہے۔

یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے تقریباً 18 ماہ بعد وزارت تعلیم کی طرف سے شائع ہونے والے ایک پروگرام میں دکھایا گیا ہے کہ روسی نوجوان ڈرون کے فوجی استعمال کے ذرائع کے بارے میں جان سکیں گے۔ یا وہ کسی نہ کسی طرح ڈرون کے ذریعے اسٹیلتھ مشن کا استعمال کرتے ہوئے جاسوسی کے مشن کو انجام دینا سیکھ سکیں گے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com