اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوکرین میں شہری علاقوں اور بچوں کے اسپتال پر روسی میزائل حملوں میں 36 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یوکرین کے شہری علاقوں پر روس کے تازہ میزائل حملوں سے کیف میں بچوں کا ایک ہسپتال بری طرح متاثر ہوا ہے۔یوکرائنی حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال پر حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
چلڈرن ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ ہسپتال کا ایک حصہ تباہ اور دوسرے میں آگ لگی ہوئی ہے۔نیٹو نے چین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کے نتائج سے ہوشیار رہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے شہری علاقوں پر کیے گئے حملوں میں کل 36 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے۔دوسری جانب روس نے اسپتال کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روسی حملوں پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اجلاس امریکا اور یورپی ممالک کی درخواست پر بلایا گیا۔