اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوکرین پر روس کا میزائلوں سے حملہ
3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں14 سالہ لڑکی بھی شامل۔
یہ بھی پڑھیں
روس کا یوکرین پر حملہ؛ 7 افراد مارے گئے ، 58سے زائد زخمی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائنی حکام کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کو روس یوکرائن جنگ کے
آغاز کے بعد سے اب تک کے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے جس میں یوکرین کے
دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا۔ یوکرین کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ روسی
افواج نے یوکرین پر 69 میزائل داغے جن میں سے 54 میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا
مزید پڑھیں
روس، یوکرین کھیرسن میں ‘سب سے بھاری لڑائی لڑیں گے،کیف اہلکار
تاہم بقیہ میزائل کیف، کھارکیو، اوڈیسا، لیویف اور زیتومیر میں گرے۔ یوکرائنی صدر کے مشیر کے مطابق اب تک یوکرین
کی شہری آبادی پر 120 میزائل داغے جا چکے ہیں۔ یوکرائنی حکام کا کہنا ہے کہ تازہ میزائل حملے سے بعض مقامات
پر ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بجلی کا نظام پہلے ہی روسی میزائل حملوں سے شدید متاثر ہے۔