145
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) روس نے یوکرین کے شہر باخموت پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے تاہم یوکرین کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ بخموت شہر پر قبضہ نہیں کیا گیا، روس کے ساتھ جنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں
روس، یوکرین کھیرسن میں ‘سب سے بھاری لڑائی لڑیں گے،کیف اہلکار
میڈیا رپورٹس کے مطابق باخموت شہر کو یوکرائنی فوجیوں کی سپلائی کا اہم مرکز سمجھا جاتا تھا جس کی ذمہ داری روسی نیم فوجی واگنر گروپ نے قبول کی ہے۔ویگنر گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ باخموت شہر پر مکمل قبضہ کر لیا گیا ہے اور جلد ہی باخموت کا کنٹرول روسی افواج کے حوالے کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
ایک ہی رات میں 6 روسی میزائل مار گرائے ، یوکرین کا دعوی
ویگنر گروپ کے سربراہ کے مطابق ویگنر گروپ کے دستے 25 مئی کو باخ ماؤتھ سے واپسی کا آغاز کریں گے۔