اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) 26 سالہ خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ریاست اتر پردیش سے ہے۔
خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کا ذہنی توازن درست نہیں۔
یہ بھی پڑھیں
9 سالہ بچہ ذبح ،لاش کے ٹکڑے بلی کے آگے پھینک دئیے گیے
شوہر نے پولیس کو بتایا کہ جب میں کام کے بعد گھر واپس آیا تو بیٹی وہاں نہیں تھی، مجھے بیوی پر شک ہوا اور پولیس کو اطلاع دی۔ تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے تفتیش شروع کردی اور اس نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کو جنگل میں دفن کردیا۔
لڑکی کی تدفین کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لڑکی کو زمین سے باہر نکالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی حیران کن طور پر زندہ تھی جسے فوری طور پر ہسپتاللے جایا گیا تاہم 2 دن بعد وہ دم توڑ گئی۔شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی کا خیال تھا کہ کالے جادو کی وجہ سے بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
ملزم نے گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کس سے کیے ؟ دل ہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔