178
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔لاہور میں ہونے والی ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے گورنر پنجاب کو ریلوے اور پی آئی اے کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت مشکل حالات کے باوجود ہر شعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے جہازوں کے روٹس میں اضافہ کیا جا رہا ہے، عوام کی سہولت کے لیے ریلوے سٹیشنوں کی حالت بھی بہتر کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ایوی ایشن، پی آئی اے اور ریلوے کے معاملات پر بریفنگ دی۔