407
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ سال 2023 کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی کم از کم رقم 320 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔
مفتی منیب الرحمان کے مطابق جو لوگ گندم کے آٹے سے صدقہ فطر اور فدیہ دیتے ہیں ان پر دو کلو آٹے (آٹے کی کوالٹی وہ خود کھاتے ہیں) کی بنیاد پر صدقہ فطر ادا کرنا واجب ہے۔ یہ صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم رقم ہے جو تقریباً 320 روپے ہے۔
اس کے علاوہ جو شخص صدقہ فطر اور فدیہ جَو (چار کلو) دینا چاہتا ہے، اس کے لیے ایک روزے کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ کی رقم تقریباً 480 روپے مقرر کی گئی ہےمفتی منیب الرحمان کے مطابق مالدار اپنی مالی حیثیت کے مطابق کھجور اور کشمش کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیہ ادا کر سکتے ہیں۔
مفتی منیب کے مطابق کشمش کی سطح 1 کے حساب سے فطرہ اور ایک روزہ کی قیمت 6400 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ کشمش کی سطح 2 کے حساب سے فطرہ اور روزہ 4800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔