یہ انٹرویو کسی بھی وقت نشر ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے انٹرویو میں بہت سے رازوں سے پردے اٹھائے ہیں انٹرویو کے نشر ہونے کے بعد پتہ چلے گا کہ انہوں نے کیا انکشافات کئے ہیں
ادھرانسداد دہشت گردی کی عدالت نے صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواست کی سماعت کی، عدالت نے صداقت علی عباسی کی ضمانت 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی، عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش کرنے کا بھی حکم دیا۔
حکومت نے اپنی شکایت میں صداقت علی عباسی کے خلاف تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں ایف آئی آر درج کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار بے گناہ ہے، پولیس نے بدنیتی پر مقدمہ درج کیا ہے۔