123
کو مغربی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صداقت علی عباسی کو پی ٹی آئی شمالی پنجاب کا صدر اور فرخ حبیب

notifacation
کو مغربی پنجاب کا صدر مقرر کر دیا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، صداقت علی عباسی اپنے نئے عہدے کے فرائض سنبھالیں گے۔
فرخ حبیب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سمیت اپنے نئے عہدے کے فرائض بھی سرانجام دیں گے۔
تحریک انصاف کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈائون جاری ہے سینئر قیادت جیلوں میں ہے جبکہ باقی کے لوگ روپوش ہیں اور تحریک انصاف کی زیادہ تر قیادت کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ بہت سارے لوگ پارٹی چھوڑ چکے ہیں تاہم اس ساری صورتحال میں عمران خان نے صداقت عباسی اور فرخ حبیب کو نئی ذمہ داری سونپ دی ہے ۔