سیف اللہ نیازی نے سیاست اور پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے سیاست اور پی ٹی آئی   سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی نے کہا کہ آج تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں اور اب اپنی صحت پر توجہ دوں گا۔

9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر جمال اکبر انصاری نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پریس کانفرنس میں جمال اکبر انصاری کی جانب سے پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ آج پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میری سیاست کا محور اور مرکز خدمت ہے، پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com