صائم ایوب ٹخنے کے علاج کے لیے لندن پہنچ گئے

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) صائم ایوب ٹخنے کے علاج کے لیے لندن پہنچ گئے ، ہیتھرو ایئرپورٹ پر پاکستان ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکرٹری فہد سلیم نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر کرکٹر صائم ایوب کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ۔قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ 7 جنوری کو کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوئے اور لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری فہد سلیم نے ان کا استقبال کیا۔

کرکٹر صائم ایوب کو ایک اعلیٰ ماہر سے علاج کے لیے لندن بھیجا گیا جہاں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کرکٹر صائم ایوب کے علاج کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اوپنر صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے علاج کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ میں کرکٹر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔