شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کواپنے نئے فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کو اپنے نئے فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔اداکارہ سجل علی کا فوٹو شوٹ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گردش کر رہا ہے، جو مداحوں کی جانب سے داد وصول کرنے میں ناکام رہا۔

تصاویر میں اداکارہ سجل علی کو نیٹ بلاؤز کے ساتھ سرخ لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر سامنے آتے ہی شوبز سے وابستہ نامور لوگوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے جب کہ کچھ ناقدین نے سجل علی کو ان کے بولڈ انداز پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس پر تنقید بھی کی گئی۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’کچھ اداکارائیں پہلے مہذب تھیں لیکن اب انہوں نے بولڈ کپڑے پہننا شروع کر دیے ہیں اور سجل علی بھی ان میں سے ایک ہیں‘۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’آج کل اداکارہ بھی اس مہنگائی کی صورتحال میں اپنے مالی معاملات کو سنبھالنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں اور بھاری بل ادا کرنے کے لیے یہ بولڈ فوٹو شوٹ کرنے پر رضامند ہو گئی ہیں‘۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔