تھوک کی مدد سے چھاتی کے کینسر کا پتہ لگانے کا آلہ

امریکی میڈیا کے مطابق ہاتھ سے پکڑنے والا یہ نیا آلہ دراصل ایک بائیو سینسر ہے جو تھوک کے ایک چھوٹے سے نمونے سے چھاتی کے کینسر کے بائیو مارکر کا پتہ لگا سکتا ہے۔محققین نے اس ڈیوائس کے بارے میں اپنی رپورٹ جرنل آف ویکیوم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بی میں شائع کی ہے۔ یونیورسٹی آف فلوریڈا میں لیڈ ریسرچر اور ڈاکٹریٹ کے طالب علم نے کہا ہے کہ "ہماری ڈیوائس ایک بہترین ڈیوائس ہے کیونکہ یہ پورٹیبل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اور نتائج کے لیے صرف پانچ سیکنڈ تک کا وقت درکار ہے جو اس ٹیسٹ کو انتہائی موثر بناتا ہے۔

محققین نے وضاحت کی کہ یہ آلہ مخصوص اینٹی باڈیز پر مشتمل کاغذی ٹیسٹ سٹرپس کا استعمال کرتا ہے جو ہدف شدہ کینسر کے بائیو مارکر پر رد عمل ظاہر کرتی ہے۔جب ان پٹیوں پر تھوک کا نمونہ رکھا جاتا ہے، تو وہ بجلی کی لہر کو آلے کے مخصوص پوائنٹس پر بھیجتے ہیں۔ یہ لہریں تھوک میں موجود بائیو مارکر کو اینٹی باڈیز سے منسلک کرتی ہیں جو کینسر کے خطرے سے متعلق نتائج فراہم کرتی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca